13 جنوری 2015 - 20:02
فرانسیسی جریدہ توہین آمیزکارٹون شائع کرے گا

فرانسیسی جریدے شارلی ایبدو نے آئندہ بھی توہین آمیزکارٹون شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی جریدے شارلی ایبدو نے آئندہ بھی توہین آمیزکارٹون شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس جریدے کے وکیل ریچرمالکا نے اتوار کو کہا کہ جریدہ اپنی سابقہ پالیسیوں کو جاری رکھے گا اور طے پایا ہے کہ وہ اپنے اگلے شمارے میں ایک بار پھر کارٹون شائع کرےگا۔ اس جریدے کا اگلا شمارہ جو جمعرات کو شائع ہوگا، سولہ زبانوں میں ہوگا اور اس کی تیس لاکھ کاپیاں شائع کی جائيں گی۔ واضح رہے کہ شارلی ایبدو نے سن دوہزارچھ میں ڈنمارک کے ایک جریدے ایلانڈز پوسٹ میں شائع ہونے والے پیغمبراسلام (ص) کے توہین آمیز کارٹون کو دوبارہ شائع کیا تھا جس پر پوری دنیا کے مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا۔ اس درمیان فرانس کی مسلم برادری نے بتایا ہے کہ شارلی ایبدو پر حملے کے بعد سے اب تک اس ملک میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات اور مراکز پر پچاس سے زیادہ حملے ہوچکے ہيں۔

.......

/169